21 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ بریگيڈیر محمد شیرازی نے امریکہ کی دھمکیوں کو گيدڑ بھپکیاں قراردیا ہے۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبرانقلاب اسلامی ہیں۔

ابنا: بریگيڈیر محمد شیرازی نے امریکہ کی دھمکیوں کو بے اہمیت پروپگينڈا قراردیا اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج بھرپور طرح سے ہر خطرے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

انہوں نے عراق سے امریکہ کی پسپائي کے بارے میں کہا کہ عراق سے امریکہ کی پسپائي جارحین کے مقابل ملت عراق کی فتح ہے۔ ادھر سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ سپاہ دشمن کے ہر ممکنہ خطرے اور جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

بریگيڈیر جنرل محمد علی جعفری نے آج تہران میں ایک بیان میں کہا کہ دشمنوں نے گذشتہ برسوں میں ایران کا محاصرہ مکمل کرکے ایران پر حملے کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مختلف وجوہات منجملہ ایران کی میزائيل توانائيوں میں اضافے کے باعث انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی سطح پر طاقتور ملک بن چکا ہے اور اسلامی نظام پر عوام کا دینی اعتقاد نیز ایران کی دفاعی توانائياں اس طاقت کا باعث بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین کی زحمتوں کے نتیجے میں حاصل شدہ میزائل طاقت نے دشمنون کو خوفزدہ کر دیا اور یہ ان کے مقابل ڈیٹرینٹ طاقت بھی شمار ہوتی ہے۔........ /169